سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600روپےاضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج فی تولہ سونا 1,600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1,371 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,257 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 695 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 65 روپے بڑھ کر 4 ہزار 87 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 55 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 503 روپے میں فروخت ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 372 ڈالر ہو گیا۔
