پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی کا امکان ختم

ایشیا کپ کے بعد اب جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے، اور ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایشیا کپ کے لیے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ٹیم بھارت نہیں جا سکے گی، اور اب اسی فیصلے کا اطلاق جونیئر ورلڈ کپ پر بھی ہوگا۔ پی ایچ ایف کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ رواں برس کسی بھی قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں منعقد ہونا ہے، اور پاکستان و بھارت کی جونیئر ٹیمیں گروپ ‘بی’ میں شامل ہیں۔

Back to top button