سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800روپےاضافہ

فی تولہ سونا4 ہزار800 روپےمہنگا، نئی قیمت3لاکھ6ہزارروپے سےبھی بڑھ گئی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت نےایک بارپھربڑی چھلانگ لگادی،فی تولہ سونا 48سوروپےمہنگاہوگیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا4 ہزار800 روپے کے اضافے سے3لاکھ 6 ہزار 300 روپے کی سطح پر جا پہنچا،10 گرام سونےکی قیمت4 ہزار115 روپےکے اضافے سے2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا47 ڈالر کے اضافے کےبعد2 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئےاورسونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار 500 روپے اضافے سے3 لاکھ ایک ہزار500 روپے تک جاپہنچے تھے۔

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے فی تولہ بڑھ گئی، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

Back to top button