حکومت کا سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عائد جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس، دیگر اضافی ٹیکسز اور ریٹیلر سیلز ٹیکس ختم کرنے کے اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
