تبلیغی اجتماع کے مہمان ہمارے لیے معزز ہیں، ویزوں کے مسائل حل کریں گے:وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت کے اکابرین مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبید اللہ، ڈاکٹر سلیم اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تبلیغی جماعت کے رہنماؤں نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی اجتماع کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

 

انہوں نے کہا کہ اجتماع کے لیے بیرونِ ممالک سے آنے والے وفود ہمارے معزز مہمان ہیں، اور اگر ان کے ویزوں یا دیگر مسائل پیش آئے تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Back to top button