اسلام آباد جانے سےروکا تو پلان بی موجود ہے،حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ اسلام آباد داخلے سے روکاگیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہناہے کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کرلیاہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلائو گھیرائو یا گولی کےلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔ شہبازشریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے،ان کاکہناتھاکہ دھرنے پر بیٹھیں گے اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں،
ڈونلڈ لو کی مداخلت پر اپنے موقف پر قائم ہوں،عمران خان
حافظ نعیم الرحمان کاکہناہے کہ ہم آگ لگانے یا گولی چلانے کےلئے اسلام آباد نہیں جا رہے بلکہ عوامی ریلیف ہے،ہم پر امن طریقے سے جائیں گے نتائج کو حالا کریں گے ریلیف دینا ہوگا ذاتی مقصد کوئی نہیں ہے،ہمارا کسی پارٹی سے نہیں بلکہ عوامُ سے اتحاد ہوگیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مولانافضل الرحمن چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن پر نئی ڈیل ہو اور وہ اربوں سے الیکشن پر لگانا چاہتے ہیں جب فارم پینتالیس ہے تو کیوں الیکشن کروائیں،جب فراڈ کے نتیجے میں ریزرو اور خیراتی سیٹوں کو کیسے قبول کریں، ان کاکہناتھاکہ یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف راضی نہیں ہوا اب تو اور گیس بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے۔
