حماس کی سرنگوں کاکوئی حل نہیں،اسرائیل فوج کااعتراف

اسرائیلی فوج کے سابق جنرل نے کہا ہےکہ اسرائیل کے پاس حماس کی سرنگوں کا کوئی حل نہیں ہے، اسرائیلی فوج حماس کے جانی نقصان کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل یتزاک برک نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

جنرل (ر) یتزاک برک کے مطابق غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور  افسران سے مجھے جو معلومات ملی ہیں اس کی بنیاد پر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کے ترجمان اور  عسکری تجزیہ کار  غزہ میں دوبدو لڑائی کے دوران حماس کے  ہزاروں جنگجوؤں کی ہلاکت کی جھوٹی خبریں دے رہے ہیں، اس کے برعکس حماس کے مارے جانے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔

Back to top button