3افغان کرکٹر سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے نااہل قرار

افغان کرکٹ بورڈ نے 3کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے نااہل قراردیدیا۔لیگ میچز کھیلنے کیلئے این اوسی بھی نہیں دیاجائیگا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے ان میں مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔
افغان بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2 سال تک لیگ میچز کھیلنے کے لیے این او سیز نہیں دیے جائیں گے۔تینوں کھلاڑیوں نے بورڈ کو یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹس سے دستبردار ہونے اور فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

Back to top button