کیا فولک ایسڈ حمل ٹھہرانے میں مددگار ہوتا ہے؟

زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ بانجھ پن کے مسائل سے دوچار مرد و خواتین کو فولک ایسڈ کی مخصوص مقدار کو کچھ وقت کے لیے استعمال کرنے سے ان میں زرخیزی بڑھ سکتی ہے اور ان کے والدین بننے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

فولک ایسڈ ایک قدرتی غذا ہے جو مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے، تاہم یہ دوا کی صورت میں میڈیکل اسٹورز پر بھی دستیاب ہوتی ہے۔

فولک ایسڈ عام طور پر وٹامن بی 9 سے بھرپور ہوتی ہے، تاہم اس میں وٹامن بی کے دیگر اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں عام طور پر فولک ایسڈ کی مقدار بہتر ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بعض افراد اگر ماہرین صحت سے مشورے کے بعد فولک ایسڈ کی گولیاں لینا شروع کریں تو ان میں زرخیزی نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے۔

برطانوی صحت کے ادارے ’این ایچ ایس‘ کے مطابق عام طور پر حمل کی خواہش مند خواتین کو ماہرین صحت حمل سے تین ماہ قبل ہی فولک ایسڈ کی مخصوص مقدار کھانے کی تجویز دیتے ہیں کیوں کہ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ فولک ایسڈ حمل ٹھہرانے میں مددگار ہے۔

Back to top button