خواتین کیلئے مخصوص انجیکشن پر پابندی لگادی گئی

خواتین کو لگائے جانیوالے پروجیسٹرون انجیکشنز پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے رجسٹریشن بورڈ کے 327 وِیں اجلاس میں پروجیسٹرون انجیکشن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پابندی کا فیصلہ پروجیسٹرون انجیکشنز میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر کی موجودگی کے باعث کیا گیا۔

یہ انجیکشنز خواتین کیلئے مخصوص ہے، جو ایریگولر مینسٹروئل سائیکل (irregular menstrual cycles) کیلئے لگائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خوراک اور ادویات نے پروجیسٹرون انجیکشنز میں کینسر کا باعث بننے والے عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کرنے کے بعد ان پر پابندی عائد کی تھی۔

نیویارک کی کونسی کل سیدھی؟

Back to top button