مکئی کو تقریباً ہر ثقافت میں ایک اہم خوراک مانا جاتا ہے اسے پاؤڈر، آٹا (کارن فلور) سینکا ہوا، بھنا ہُوا، اُبلا ہوا اور یہاں تک کہ خام شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اسے پہلے بھٹی میں گرم ریت اور نمک میں رات بھر پکایا جاتا ہے جس کے بعد مکئی فروش اسے فروخت کرتے ہیں۔
اگر آپ دن میں مکئی کا ایک بھٹہ یا ایک کپ استعمال کریں تو آپ مکئی میں موجود فائبر کی مقدار حاصل کر سکتے ہیں جو بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ہیں ان میں خون میں شوگر کا لیول اور انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول کی جاسکتی ہے۔
بہترین بُھٹہ خریدنے کے لئے اس کا چھلکا ہٹا کر دانوں کو بغور دیکھیں اور دبا کر جانچیں اگر دانے زردی مائل سنہری ، دودھیا اور نرم ہیں تو یہ بہترین بھٹہ ہے۔
اگر دانوں کی قطاریں جگہ جگہ سے خالی ہیں تو اسے چھوڑ دیں اور موٹے رسیلے دانوں سے خوب بھرا بھرا بھٹہ خریدنے کو ترجیح دیں۔
اگر آپ دیکھیں کہ بھٹے کے دانے سیاہی مائل ہیں یا سخت ہیں تو اسے بھی خریدنے سے پرہیز کریں اگر کسی بھٹے کے دانے بہت زیادہ خشک ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ باسی ہے اور کھانے کے قابل نہیں ہے۔
ایسے بھٹے کو اگر کھایا جائے تو نہ صرف دانتوں اور جبڑوں میں درد ہو سکتا ہے بلکہ پیٹ میں درد کی شکایت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ صاف شفاف موٹے دانوں والے بے داغ اور تازہ بھٹے خرینے کو ترجیح دیں۔