شدید بارشوں کا طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل

پی ڈی ایم اے کے مطابق طاقتور مغربی سسٹم پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ آج سے فروری کی وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب اور ساحلی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔
