حزب اللہ کی غیر مسلحی اسرائیلی انخلا سے مشروط ہے، لبنانی صدر

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب اسرائیل جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی فوج پورے ملک میں اپنی عملداری قائم کرے اور تعمیرِ نو کا تمام عمل ریاست کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔

جوزف عون کا کہنا تھا کہ لبنان کا ماڈل صرف ملک ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان بقائے باہمی اور مضبوط ریاستی اداروں کی بنیاد پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری واقعی حزب اللہ کے ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے جنوبی لبنان سے اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ اس کے بعد لبنانی فوج کو ملک کے تمام علاقوں میں مکمل اختیار دیا جائے، جبکہ تعمیرِ نو کا پورا عمل صرف ریاست کے ذریعے اور اس کی نگرانی میں انجام پائے۔

 

پاک ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

صدر جوزف عون نے مزید کہا ہے کہ ان بنیادی شرائط کی تکمیل کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش عملی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

Back to top button