پاک ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی پاکستان آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

استقبالی تقریب میں دونوں ممالک کے وفود کا تعارف کرایا گیا، جبکہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کے ماتحت اداروں کے سربراہان اور ایرانی وفد کے ارکان نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں افغان سرحد کے ذریعے دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مؤثر رابطہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 

حوثی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، سعودیہ کی مکمل حمایت کا اعلان

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

Back to top button