بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح بلند،پاکستان میں مزید سیلاب کا خدشہ

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے پاکستانی دریاؤں میں دوبارہ سیلاب کے خطرے منڈلانے لگے۔خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہوگئی، انڈیا کے دریا ستلج، بیاس اور راوی پر بننے والے ڈیم بالترتیب، 67 فی صد، 75 فی صد اور 89 فی صد پانی سے بھر گئے ہیں جس کے سبب پاکستان میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائے راوی کے اردگرد آبادیوں کا دورہ کیا اور حفاظتی اننتظامات کی ہدایات
جاری کیں۔
