‘ہیرامنڈی’ کے سیزن 2 کا اعلان بھی کردیاگیا
فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا۔
سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن اور نیٹ فلکس انڈیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مشترکہ پوسٹ کے ذریعے ‘ہیرامنڈی’ کے دوسرے سیزن کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں طوائفوں کے رقص پر مبنی ٹیزر جاری کیا گیا جوکہ ممبئی کی سڑک پر ایک تقریب کے دوران ‘ہیرامنڈی’ کے گانوں پر پرفارم کرتی نظر آئیں۔
اقتصادی سروے11جون کو جاری کیا جائے گا
‘ہیرامنڈی’ کے دوسرے سیزن کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انارکلیوں اور گھنگروؤں میں ملبوس 100 طوائفیں رقص کررہی ہیں۔
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ محفل پھر سے جمے گی کیونکہ ہیرا منڈی کا سیرن 2 آئے گا۔