رجنی کانت نے نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنی نئی فلموں کی ریلیز کی تاریخ سے متعلق مداحوں میں موجود بےچینی دور کردی اور ان میں سے ایک کی ریلیز کی تاریخ بھی بتادی۔

رجنی کانت ہمیشہ اپنی شان و شوکت سے بھرپور فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

تجربہ کار اداکار اس وقت ہمالیائی سفر پر ہیں جہاں وہ سادھوؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اپنی حالیہ ملاقاتوں میں سے ایک میں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں ویٹائیان اور فلم کولئی کے بارے میں بات کی۔

رجنی کانت کا کہنا تھا کہ ویٹائیان مذہبی تہوار دسہرہ پر ریلیز ہوگی، میں نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی جبکہ دیگر کاسٹ کے ارکان کے ساتھ شوٹنگ ابھی جاری ہے۔ فلم 10 اکتوبر یا اس کے آس پاس ریلیز ہوگی۔

جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مستردکردیا

 

واضح رہے کہ فلم ویٹائیان میں رجنی کانت کے علاوہ امیتابھ بچن اور فہد فاصل بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی فلم قلی کی شوٹنگ کا آغاز 10 جون سے کرنے جارہے ہیں

Back to top button