جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی فساد پھیلانے کی سازش قرار

جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مکروہ عمل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تاکہ عوامی جذبات کو اُبھار کر فساد پھیلایا جائے اور امن و امان خراب کیا جا سکے۔
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سخت ردعمل دیا جسے اب مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ چرچوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور وہاں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کے علاوہ رینجرز کے دستے بھی موجود ہیں اور اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تسلی بخش بات یہ ہے کہ آج کے واقعات میں نہ تو کوئی شخص زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جڑانوالہ پہنچ چکے ہیں اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ امن و امان خراب کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور سازش کا عنصر نمایاں نظر اتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے تو اسے فوری گرفتار کر لیا جائے۔ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ اس دوران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے عوام کو آپس میں مذہبی ہم اہنگی برقرار رکھنے کی اپیل
وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھی کی ہے تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
