شہدکولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مدد گار قرار

ڈاکٹرزنے شہد کو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو لیول رکھنے میں مددگار قرار دیدیا۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ شہد خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے، جس سے دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
شہد کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج اور صحت کی بہتری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں موجود قدرتی عناصر اور خصوصیات کی وجہ سے شہد کو ایک مفید اور صحت بخش غذاء سمجھا جاتا ہے۔
شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جسم کو انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔شہد ایک فوری توانائی فراہم کرنے والی غذا ہے کیونکہ اس میں قدرتی شکر جیسے کہ فرکٹوز اور گلوکوز موجود ہوتے ہیں، جو فوری طور پر جذب ہو کر جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور انزائمز مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، جو جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔شہد کو چہرے اور جلد پر لگانے سے جلد نرم اور شفاف ہوتی ہے۔ یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔
پشاور : طبی مراکز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید ہوگئی
شہد ہاضمے کے مسائل جیسے قبض اور بدہضمی کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور آنتوں کو آرام پہنچاتا ہے۔شہد کو گرم پانی یا چائے کے ساتھ استعمال کرنے سے کھانسی اور گلے کی سوزش میں راحت ملتی ہے۔شہد کو زخموں پر لگانے سے وہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شہد میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات زخموں کو انفیکشن سے بچاتی ہیں۔شہد کو گرم پانی اور لیموں کے ساتھ پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جسم کی چربی کو گھلانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
