ہارر فلمیں دیکھنے سے ہونے والے عجیب فائدے کا انکشاف

ہارر فلم دیکھنے سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور خون جمنے لگتا ہے، مگر وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔یہ دلچسپ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔
کوئین مارگریٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہارر فلمیں دیکھتے ہوئے ہمارا دماغ تناؤ میں کمی لانے کے لیے طاقتور کیمیکلز خارج کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق اینڈروفنز اور ڈوپامائن جیسے کیمیکلز تناؤ میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ خوشی کا احساس بڑھاتے ہیں، جس سے تکلیف برداشت کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
محققین کے مطابق خوف یا تجسس کے حوالے سے جسم ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تناؤ بڑھانے والے ہارمونز بنانے کا عمل تیز کرتا ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ دماغ بھی کیمیکلز خارج کرتا ہے تاکہ جسم بہت زیادہ تناؤ کا شکار نہ ہو جس سے فلم کے اختتام پر خوشی اور جوش کا احساس ہوتا ہے۔ہارر فلموں سے لوگ محفوظ طریقے سے اپنے خوف کو جانچ سکتے ہیں کیونکہ فلموں میں خوف کا احساس بڑھانے والے عناصر حقیقی زندگی کے مقابلے میں زیادہ سادہ ہوتے ہیں۔

Back to top button