ہاتھوں،کلائیوں میں اکثر درد کیوں ہوتاہے؟

کیا آپ کے ہاتھ اور کلائی میں اکثر درد ہوتا ہے جس کے ساتھ ساتھ سنسناہٹ، سوئیاں چبھنے یا سن ہونے جیسے احساسات کا بھی سامنا ہوتا ہے؟تو ہوسکتا ہے کہ یہ ہاتھوں کا ایک عام عارضہ ہو جسے کارپل ٹنل سینڈروم کہا جاتا ہے۔اگر آپ کی ملازمت یا کسی پسندیدہ مشغلے کے دوران ہاتھوں اور کلائیوں پر دباؤ بڑھے، تو اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔اگر یہ تکلیف زیادہ بڑھ جائے تو ہاتھوں سے مختلف کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
کارپل ٹنل سینڈروم کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ایک عصب میڈین نرو پر دباؤ بڑھتا ہے۔یہ عصب انگوٹھے اور انگلیوں (چھوٹی انگلی کو نکال کر) کو احساس فراہم کرتا ہے۔یہ عصب ایک تنگ جگہ سے گزرتا ہے جسے کارپل ٹنل کہا جاتا ہے اور اگر کسی بھی وجہ سے کلائی سوج جاتی ہے تو یہ راستہ مزید سکڑ جاتا ہے جس سے یہ عصب متاثر ہوتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں یا علامات کی شدت کو نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔
