سٹال لگانے والا معذور شخص ارب پتی کیسے بنا؟

کوالالمپور میں سڑک کنارے سٹال لگانے والامعذور شخص ارب پتی بن گیا ہے۔مگر کیسے ؟
رپورٹ کے مطابق لی تھیام واہ ملائشیا کی منی مارکیٹ چین ’’ 99 اسپیڈ مارٹ ‘‘ کے مالک بتائے گئے۔پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انہوں نے سڑک کے کنارے اسٹال پر چیزیں فروخت کرنے سے کیا تھا اور آج 2600 ریٹیل اسٹور کے مالک کہلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کمپنی کو ایک پبلک کمپنی میں بدلنے کے لیے جب اس کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تو عوام نےفقید المثال دل چسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔
کمپنی کے حصص فروخت کرنے سے پہلے لی تھیام کی کی دولت 531 ملین ڈالر تھی جو ایک ہی روز میں 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
آلوؤں میں چھپاکر ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش
دوسری جانب ملائیشیا کےجریدے ’ فورچون‘ نے معذور تاجر لی تھیام واہ کو ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
