کافی میں کیفین کولیسٹرول کیسے کم کرتی ہے؟

کافی کے بہت سے فوائد معلوم ہوچکے ہیں اور مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں، اب ماہرین نے کافی اور دیگر مشروبات میں موجود کیفین کے مضرِصحت یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی سائنسی وجہ دریافت کرلی۔
مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کیفین کا زائد استعمال خون میں موجود ایک قسم کے پروٹین ’پی سی ایس کے نائن‘ کی مقدارکم کرتا ہے، یہ پروٹین جگر میں جاکر اسے بد یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو زائل کرنے کے عمل سے روکتا ہے۔ یوں کولیسٹرول بڑھتا نہیں جو بصورتِ دیگر شریانوں میں جمع ہوکر دل کےدورے اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے۔
آنکھ کا پردہ دماغی صحت یا مرض کا انکشاف کرسکتا ہے
تحقیق میں شامل سینیئر سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ آسٹن نے کیفین کا ایک اور کام بتایا ہے جو ایس آر ای بی پی ٹو نامی ایک اور پروٹین کی سرگرمی کو روکتا ہے اور یہی پروٹین آگے چل کر پی سی ایس کے نائن کی پیداوار کم کرتا ہے۔ یعنی کیفین دو طرح سے ایل ڈی ایل بننے کو روکتی ہے۔
