گوگل کا اینڈروئڈ آلات پر اشتہارات ٹریکنگ نظام کی تبدیلی کا اعلان

گوگل نے اپنی اشتہاراتی پالیسی کے لیے بہت بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اعلان کر دیا، اس ضمن میں اینڈروئڈ آلات کے لیے صارفین کی پسند کی نگرانی اور ایڈ ٹریکنگ جیسے عمل کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل خود ایپل کمپنی نے آئی فون پر بھی پرائیوسی اور نگرانی کے مسائل پر اپنے پروٹوکول پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب فیس بک ہو یا گوگل ان پر قانون ساز اداروں کا شدید دباؤ اور سخت قوانین کا خدشہ بھی ہے تاہم یہ کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا لے کر خود اربوں روپے کمارہی ہیں۔

بحیرہ روم میں روسی، امریکی جنگی طیارے آمنے سامنے

گوگل کا اینڈروئڈ اور ایپل کا آئی او ایس دنیا بھر کے اربوں آلات میں چل رہے ہیں اور ان میں معمولی تبدیلی سے اربوں افراد متاثر ہوسکتےہیں، گوگل نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اب ہم اشتہارات دکھانے کا ایک مؤثرطریقہ پیش کررہے ہیں جہاں صارفین کی معلومات محفوظ ہوں گی اور کاروباری اور ڈویلپر طبقہ بھی آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل ایپل نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ اب صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ آیا ان کی آن لائن سرگرمیوں کو نوٹ کیا جائے یا نہیں جس کا تعلق بالخصوص اشتہارات دکھانے سے تھا۔ ایپل نے اس میں پرائیویسی پر زور دیا تھا لیکن منع کرنے کے باوجود صارفین کو اشتہارات موصول ہوتے رہتے تھے۔

Back to top button