انسانی سمگلنگ کیس: عدالت نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی
30 ستمبر, 2025

انسانی سمگلنگ کیس: عدالت نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی سمگلنگ کے کیس میں معروف سماجی کارکن صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل صارم برنی کی ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ اور سندھ ہائیکورٹ سے بھی مسترد ہو چکی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق، ملزم صارم برنی گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید ہے، اور ڈیڑھ ماہ قبل یہ مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا گیا تھا۔
مریم نواز کے رویے کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
کیس میں صارم برنی پر الزامات ہیں کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں معاونت کی، جس کی تفتیش جاری ہے۔
عدالت نے شواہد اور کیس کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
30 ستمبر, 2025
