گورنر خیبرپختونخوا کو ہماری حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا تو کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے، ایسے شخص کو ہماری حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گورنر کی سیاسی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ محض نمائشی کردار ادا کررہے ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیاکہ ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور گورنر سمیت کوئی بھی طاقت اسے گرا نہیں سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ صوبے کے عوام کے حقوق کا دفاع کرتےرہیں گے
انہوں نے کہاکہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے،جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھاکہ سانحہ سوات پر حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہےجو ہوگا ایکراس دی بورڈ ہوگا۔