سابق صدر عارف علوی کے انتظار میں ہوں ، عمران خان آئین کی بالادستی کے لیے بات کریں گے ، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے، ان کی عقل گھاس چرنےچلی گئی ہے،عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیےبات کریں گے،میں باقاعدہ بات چیت کے لیے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔

اعظم سواتی نےکہا کہ عارف علوی نے پچھلےہفتے آنا تھا،اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےنہیں ہونی،وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سےقبل اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں دسمبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کےتقررکے بعد رابطہ کرنےکا ٹاسک دیا تھا تاکہ مذاکرات کےدروازے کھولے جاسکیں۔

پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ اختیار کیے ہوئے ہے، دہشت گردی پرقابو پانے کی بجائےجرگے کا واویلا کیا جارہا: طلال چوہدری

 

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھاکہ اس ملاقات کے بعد انہوں نےجنرل عاصم منیر کے قریب سمجھے جانے والے ’ڈاکٹر تنویر‘ (جن کےبارے میں خیال کیا جاتا ہےکہ یہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویراحمد ہیں) سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما سلمان اکرم راجا نےکہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سےڈیل کا میرے علم میں نہیں۔

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےباہر صحافیوں سےگفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سےڈیل کی بات اعظم سواتی اپنےطور پرکہہ رہے ہیں،جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سےبات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سلمان اکرم راجا نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سےملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی،اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنےدی جا رہی تاکہ ابہام برقراررہے،ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نےکسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔

Back to top button