آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق انعامی رقم میں 297 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ رواں سال ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر دیے جائیں گے، جو 2022 کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔

رنر اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر، سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر، جبکہ ہر شریک ٹیم کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔ اس کے علاوہ گروپ سٹیج کے ہر میچ کی جیت پر 34 ہزار 314 ڈالر دیے جائیں گے۔

پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے 7 لاکھ ڈالر جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔

Back to top button