میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا : ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنےسے روکے،میں صدر ہوتا و اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورت حال بھی پیدا نہ ہوتی،سب واقف ہیں،میرےدور میں ایران اقتصادی طورپر تباہ تھا۔میرے دور میں ایران کےپاس حماس اور حزب اللّٰہ کےلیے رقم نہیں تھی،ہماری انتظامیہ نے ایران سےفیئرڈیل کی ہوتی۔
