عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا : عمر ایوب

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نےکہا کہ پی ٹی آئی کےجن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہورہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔انہوں نےکہا کہ اختر مینگل سےکہا ہےکہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لےلیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے،اس کی کسی کو فکرنہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع

عمر ایوب کا کہناہے کہ بجلی سستی کرنےکا اعلان کرکے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کردی گئی،فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے۔اگر 9 مئی کےواقعات کےثبوت ہیں تو سامنےلائے جائیں،اپوزیشن جماعتیں ملک اور جمہوریت کی بقاء کی جدوجہد کررہی ہے۔

Back to top button