عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نےجیل حکام سےویڈیو لنک پرحاضری نہ لگوانے پردوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کی ویڈیولنک پیشی پر جیل حکام کاجواب جمع نہ کرایا جاسکا۔ عمران خان کےوکیل خالد یوسف نے عدالت سےاستدعا کی کہ آج لاہور میں ہماری ضمانت کی چار درخواستوں پرسماعت ہے۔ اس لیے عبوری ضمانت میں توسیع کردی جائے۔ آئندہ سماعت پردرخواستوں پردلائل دیں گے۔
حکومت کا سردیوں میں گیس کی قمیتیں نہ بڑھانے کا اعلان
بعد ازاں عدالت نےعبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتےہوئے جیل حکام سےویڈیو لنک پر حاضری سےمتعلق دوبارہ طلب کرلی۔