عمران خان کو ایک بار پھر بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فضا بنائی جا رہی ہے جس کے تحت آنے والے قومی انتخابات میں ملک کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی دوسری جماعتوں کی طرح انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تاہم ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے قائدین کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
دوسری طرف سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ مسلسل یہ دعویٰ ببانگ دہل کر رہے ہیں اور ٹی وی پروگرامز میں بھی اس دعوے کا بار بار اظہار کر رہے ہیں کہ ’’ہماری بات ہوچکی ہے میاں نواز شریف وطن واپس بھی آئیں گے اور
کیا امریکی سائفر کیس عمران خان کی جان لے گا؟
ہرگز جیل نہیں جائیں گے بلکہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔‘‘
