عمران خان ،بشریٰ بی بی غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایاجایگا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ایک بجے سنایا جائے گا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدت میں نکاح کے کیس پر سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی اور وکلا صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے۔گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی۔
گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی جبکہ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔ عدالت نے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ایک بجے سنایا جائے گا۔
