عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر کردی

عمران خان کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کےلیے متفرق درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔

دائر درخواست میں عمران خان نے نیب کے 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کےریکارڈ کی فراہمی کی استدعا کرتےہوئے کہاہے کہ اپریل 2020 کی نیب ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں کیس بند کرنے کافیصلہ کیا گیاتھا۔عمران خان نےٹرائل کورٹ کے 12 اگست کا آرڈر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور کہاکہ تفتیشی افسر نےبیان دیا کہ نیب کی 343 ویں بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی، ٹرائل کورٹ نےایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کی تھی۔

مارگلہ ہلز کیس : چیف جسٹس کے ریمارکس پر علیمہ خان اور عظمٰی خان نے متفرق درخواست دائر کردی

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کاریکارڈ پیش نہ کیاگیا تو عمران خان کے دفاع میں بھاری نقصان ہوگا، تفتیشی افسر نے جرح کےدوران نیب کی 343 ویں بورڈ میٹنگ سے متعلق کچھ باتوں کااعتراف کیا، ضروری ہے کہ نیب کی 343ویں بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ کےسامنے رکھا جائے۔

دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کوفریق بنایاگیاہے۔

Back to top button