عمران خان نے چیف جسٹس کے خلاف درخواست دائر کردی

عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کردی۔
دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرےخاندان اور پی ٹی آئی سےمتعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں۔دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ 3 رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےمقدمات کےبینچز میں شامل نہ کرے۔انہوں نےمؤقف اپنایا کہ 2019 میں قانونی ماہرین کےمشورے پر قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا
دائر درخواست کےمطابق عمران خان کاکہناہے کہ میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نےذاتی حملہ تصور کیا۔غلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسیٰ نےمیرےخلاف عوام میں زہر اگلا۔
دائر درخواست کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےاپنی اہلیہ کے اقدامات سےاتفاق کیا۔درخواست گزار سمجھتاتھاکہ چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے کےبعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے۔ تاہم چیف جسٹس کےکنڈکٹ سےبالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔عمران خان کاکہناہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بینچ میں موجودگی سےآئین و قانون کے مطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔