عمران نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں۔
اپنی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہا کہ جلد شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں ، قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں،پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے اور پھر شامل کریں گے۔
عمران خان نے بتایا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں ، رات اسحق ڈار نے پٹرول کی قیمت بڑھانی تھی لیکن نہیں بڑھائی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، انہیں دو ارب ڈار کا قرضہ تو ملا جبکہ دو ارب ڈالر ترسیلات زر میں بھی کمی آگئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں ،باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی ، باجوہ لیک کیس میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کے حوالے سے احتجاج کرنے جارہے ہیں، ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی ،میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو۔
عمران خان نےکراچی بلدیاتی الیکشن میں شکست پر کہا کہ تحریک انصاف کی کراچی میں ہارنے کی اہم وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی ہے۔
حکومت ، اپوزیشن کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا
