9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی میں ہوئی۔
این او سی منسوخی کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کااعلان
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ عمران خان ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کےلیے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔
