عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پرعدالت نے بطوراعتراضی درخواست پرسماعت کی ہے۔
عدالت نے رجسٹرارآفس کےاعتراض پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزارنے درخواست میں ردبدل کرکے دوبارہ دائر کی، ایک نوعیت کی درخواست بارباردائر نہیں ہوسکتی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کوپارٹی کے عہدے سے ہٹایا جائے، نوازشریف کو نااہلی کے بعد پارٹی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
