عمران نے سیلاب متاثرین کی امداد بھی اپنی سیا ست پر لٹا دی

پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے نام پر جمع کئے گئے اربوں روپے کے عطیات متاثرین پر خرچ کرنے کی بجاۓ یہ فنڈ ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم اور لانگ مارچ کے علاوہ اپنے دیگر سیاسی مقا صد پر خرچ کر ڈالے ۔ روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے نام پر جمع کئے گئے اربوں روپے کے عطیات کے معاملے پر عوام سے دھوکا کیا۔ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے کی خاطر تحریک انصاف کے نام پر اس کی میڈیا ٹیم کی معاونت سے تین ٹیلی تھون کئے۔ پی ٹی آئی نے باقاعدہ طور پر دعویٰ کیا کہ ان ٹیلی تھون میں 15 ارب روپوں کے عطیات کے وعدے کئے گئے۔ عمران خان خود بھی پاکستان کے اندر اور بیرون ملک کے شہریوں اور غیر ملکی این جی او از سے عطیات وصول کرتے رہے ۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے اکاونٹس میں عطیات کی وصولی کے علاوہ امریکا میں پی ٹی آئی کے انصاف ریلیف فاونڈیشن، پاکستان کے اندر اور دیگر ممالک میں عمران خان اور پی ٹی آئی سے منسلک خیراتی اداروں نے بھی فنڈز کے چیک وصول کئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ اکھٹا کرنے کی اس مھم کے ہولے سے پاکستان تحریک انصاف نے ان عطیات کے بارے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیںکیں ان میں انصاف ریلیف فاونڈیشن، امریکا، پاکستان اور دیگر ممالک میں پی ٹی آئی سے منسلک آئی این جی او از، این جی اوز اور دیگر ادارے شامل ہیں جنہوں نے ذاتی طور پر، الیکٹرانک، چیک یا پھر کسی دوسری صورت میں فنڈز حاصل کرنے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں ۔
مذکورہ کسی بھی ایک فورم پر عطیات کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ عمران خان کے چیریٹی اداروں کی جانب سے جمع کئے گئے عطیات کو پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے اخراجات کیساتھ شامل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پی ٹی آئی نے اربوں ڈالرز جمع کئے تاہم ان فنڈز کی تقسیم کے شواہد نہیں ملے۔ جمع کئے گئے عطیات کو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے سرکاری فنڈز کیساتھ شامل کر کے چھپا کر دکھایا گیا ہے۔ ریلیف کے حوالے سے اصل اخراجات اس وقت کی قومی اور صوبائی حکومتوں نے کئے تاہم جمع کئے گئے فنڈز پی ٹی آئی کیلئے استعمال کئے گئے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ ان فنڈز کو ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہمات، سیاسی مہم اور لانگ مارچ کیلئے استعمال کیا گیا۔
