عمران خان جیل کے ہسپتال میں زیرعلاج نہیں،بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان  کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل کے ہسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی عمران خان کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں لہٰذا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے صحت کے بارے بغیر تصدیق کوئی خبرنہ چلائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی فیملی کو بھی آگاہ کیاہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بندہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Back to top button