ایران کی امریکاکےمعاون خلیجی ممالک کو وارننگ

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک کی سرزمین یا تنصیبات ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوئیں تو ایسے ممالک بھی ممکنہ تنازع کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ایران کے اعلیٰ مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نےکہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے ممالک کی دولت، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کو اپنی کمزور ہوتی عسکری پوزیشن کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ان کے بقول واشنگٹن علاقائی ممالک کو اپنے مفادات کیلئےدفاعی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ خلیجی ممالک کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون اور عسکری اتحاد پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، کیونکہ اگر کوئی ملک امریکہ کی دفاعی ڈھال بننے کا کردار ادا کرتا ہے تو وہ خود بھی ممکنہ جنگ کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

 

Back to top button