ٹیلی تھون رکوانے کا ذمہ دار کون؟، عمران کا شہباز سے سوال

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم سے سوال کیاہے کہ فلڈ ریلیف کے پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون رکوانے کا ذمہ دار کون ہے، اور یہ قوم کو بتانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف سے متعدد سوالات کیے ہیں ،جن میں انہوں نے لکھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی ٹیلی تھون کے دوران کیا آپ نے پی ٹی آئی کے خوف سے ہمار میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا، اور ساتھ ہی یوٹیوب پر بلیک آؤٹ کرنے کی مذموم حرکت کے بھی آپ ذمہ دار ہیں؟

انکاکہنا تھا ہم جانتے ہیں آپ کے پشت پناہ اور ہینڈلرز پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں لیکن اگر آپ ہمارے آئینی حقوق اور آزادی صحافت سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی کے ذمہ دار نہیں ہیں تو پھر قوم کو بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان اقدامات کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے لکھا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت ان کے سرپرستوں نے گزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکوا کر نئی سطح تک گراوٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلے انہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سے دباؤ ڈالا۔ اس کے باوجود جب چند چینلز نے نشریات جاری رکھیں تو انہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔ انہیں یہ بھی عِلم ہے لوٹ مار کی طویل تاریخ کے باعث پیسوں کے معاملے میں کوئی ان پر اعتماد کو تیار نہیں۔ چنانچہ مجھے اور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئے انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔

عمران خان نے لکھا کہ یہ بے حسّی ناقابلِ تصوّر ہے، اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے۔ میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

Back to top button