عمران خان کاارکان کوجوڈیشل کمیشن کی رکنیت بھی چھوڑنےکاحکم

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی نمائندوں کی موجودگی کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ارکان فوری طور پر استعفے جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔
تاہم بیرسٹر گوہر خان نے جوڈیشل کمیشن سے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پہلے ہی عمران خان کی ہدایت پر تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت دے چکی ہے۔
