عمران خان کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش پر غور کیا جاسکتا ہے : اسد قیصر

 

 

 

عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی حکومتی پیشکش پر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے اور عمران خان کی اجازت سے ہم تحریری درخواست بھی جمع کرادیں گے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ میرا خیال ہےکہ حکومت اس پیشکش پیچھے ہٹ جائے گی،لیکن اگر وہ سنجیدہ ہے تو ہم پارٹی،اپنی قانونی ٹیم اور عمران خان سے مشاورت کےبعد فیصلہ کریں گے،اگر خان صاحب اجازت دیں تو ہم تحریری درخواست ضرور جمع کرائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ عمران خان کو 2 سال سے زائد عرصہ جیل میں ہوچکا ہے اور قانونی طور پر وہ ضمانت کےحق دار بن چکےہیں،انہوں نےکہا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو عدلیہ پر سے دباؤ ہٹائے اور ضمانت کی منظوری ہونے دے۔

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت کو چاہیے کہ خیرسگالی کے طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہل خانہ کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے تاکہ معاملہ آگے بڑھ سکے۔

حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشک

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی تحریری درخواست دے تو بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر عمران خان کو وہاں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 

Back to top button