عمران نیازی خود کو بیوقوف بنا سکتے ہیں ، مگرقوم کو نہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی خود کو بیوقوف بنا سکتے ہیں ، مگرقومی کو نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟

سدھو موسے والا کے قاتل سلمان خان کو کیوں مارنا چاہتے تھے؟

وزیراعظم نے لکھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

Back to top button