میاں محمد سومرو کی قومی اسمبلی نشست خالی قراردیدی گئی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے تحریک انصاف کے ایم این اے محمد میاں سومروکی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قراردے دی۔

ایوان کے اجلاس میں سپیکرنے محمد میاں سومروکی درخواست کا معاملہ رکھا، راجا پرویز اشرف نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اوران کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قراردے دی اورکہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔

راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔

اجلاس میں محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی، جس میں محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیراجازت غیرحاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔

ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظورکی،تحریک منظورہونےکےبعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردی گئی۔

سدھو موسے والا کے قاتل سلمان خان کو کیوں مارنا چاہتے تھے؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Back to top button