بھارت غیر ملکی مداخلت کامرتکب ہوا ہے ، خفیہ ایجنسی کینیڈا

کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نےتصدیق کی ہے کہ بھارت غیر ملکی مداخلت کامرتکب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی (CSIS) نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہےکہ بھارتی حکام بشمول کینیڈا میں بھارتی پراکسی ایجنٹس، کینیڈا کی کمیونٹیز اور سیاست دانوں پراثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق بھارت کی یہ سرگرمیاں کینیڈا کے مؤقف کو بھارتی مفادات سے ہم آہنگ کرنےکی کوشش ہیں، بھارتی سرگرمیوں سےخاص طور پر کینیڈا کے خالصتان کےحامی افراد سےمتعلق مؤقف پراثرانداز ہونےکی کوشش کی جاتی ہے۔

امریکا اسرائیل کیساتھ جنگ میں شامل ہوا تو جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایرانی نائب وزیر خارجہ

 

یہ رپورٹ بھارت اورکینیڈا کےوزرائے اعظم کی جی سیون اجلاس میں گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جب کہ اس ملاقات میں بھارت اور کینیڈا کےوزرائےاعظم نے تعلقات مضبوط بنانےکےعزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات 2023 سے کشیدہ ہیں جب سابق کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے سکھ رہنما نجر کے قتل میں بھارت کےملوث ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم مودی حکومت نےسکھ رہنما کےقتل میں ملوث ہونےکی تردید کی تھی۔

Back to top button