بالی وڈ کے سینیئر اداکارشوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

بالی وڈ کے سینیئر  اداکار انوپم کھیر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے کندھے میں چوٹ آئی ہے۔انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر بینڈج باندھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک اسپورٹس فلم میں کام کریں اور زخمی نہ ہوں،  یہ کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے بتایا کہ فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران کندھے میں شدید چوٹ آئی، یہ تکلیف دہ ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ کچھ دنوں میں دوبارہ شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ انوپم کھیر فلم وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو 69 سال کی عمر میں سائیکلنگ کے مقابلے میں حصہ لیتا ہے ۔

Back to top button