بھارتی اداکارہ راکھی، عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں سیاسی ہلچل، عمران خان کی گرفتاری اور مظاہروں کی صورتحال میں پاکستانی حکومت کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں باہر نکلیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔
راکھی ساونت نے اپنے ٹک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل آتے اور حکومت کی بینڈ بجا دیتے۔
بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
راکھی کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سٹرینجر نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں راکھی کے پیغام کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے، وہ درست پیغام دے رہی ہے لیکن انداز مزاحیہ ضرور ہے۔
آریان بٹ نامی صارف نے لکھا کہ اٹھ رہے ہیں ڈراتی کیوں ہو، نائٹ اینجل نامی صارف نے لکھا کہ یار تم تو چپ کر کے بیٹھو، جیا نامی صارف نے لکھا کہ اس کو تو بس بینڈ بجانی آتی ہے۔
شینا ناصر نامی صارف نے لکھا کہ لو یو راکھی، حمزہ خان نے کمنٹ کیا کہ او کے میں اٹھ رہا ہوں، الینہ چودھری نامی صارف نے لکھا کہ اب راکھی نے بول دیا ہے تو کچھ کرنا پڑے گا۔
باربی ڈول نامی صارف نے لکھا کہ کیا یہ اب سب کی بینڈ ہی بجائے گی کیا، پاکستانی صارف ملک صائم نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کرنے کے لیے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کیا۔
دعا خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز نے جو پاکستان کا حال کیا ہے کیا وہ ٹھیک ہے۔
