بھارتی فورس کا پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔
بھارتی پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کرنے کےلیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔ بھارت کا دعویٰ ہےکہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کےکندھے پر بیٹھ گیا جب کہ کبوتر کا معائنہ کیا گیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔ یہ پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا ہے اور ورکشاپ کے مالک نے اپنا کبوتر لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button